سدھو موسے والا کا آخری گانا یوٹیوب سے کیوں ہٹایا گیا؟ وجہ سامنے آگئی

June 27, 2022

بھارت میں یوٹیوب پلیٹ فارم سے پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کا آخری گانا ’SYL‘ ہٹانے کی وجہ سامنے آگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آنجہانی گلوکار سدھو موسے والا کی موت کے بعد ریلیز ہونے والا اُن کا آخری گانا ’SYL‘ بھارت میں یوٹیوب پلیٹ فارم سے ہٹا دیا گیا جبکہ پاکستان سمیت دیگر ممالک میں یہ گانا یوٹیوب پر موجود ہے۔

سدھو موسے والا کی موت کے بعد گانا ریلیز ہوتے ہی مقبول


رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے سدھو موسے والا کے اس گانے کو متنازع قرار دیا جارہا ہے کیونکہ اس گانے میںبھارتی پنجاب میں پانی کے مسائل سمیت خالصتان تحریک کے رہنماؤں کا ذکر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ سدھو موسے والا کے اس آخری گانے میںسکھوں کا جھنڈا بھی دکھایا گیا ہے۔

سدھو موسے والا کے اس گانے کو اب تک 27 ملین سے زائد افراد یوٹیوب پر سُن چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اس گانے کو خود سدھو موسے والا نے گایا، لکھا اور کمپوز کیا اور جیسے ہی یہ گانا ریلیز ہوا تو مداح جذباتی ہوگئے تھے۔

پنجابی گلوکار کو 29 مئی کو ضلع مانسا میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔