گوگل کا آئی فون اور اینڈرائیڈ فونز ہیک کیے جانے کا دعویٰ

June 27, 2022

فائل فوٹو

گوگل کی جانب سے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس نے اٹلی اور قازقستان میں ایپل اور اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز کی جاسوسی کے لیے ایک اطالوی کمپنی ہیکنگ ٹولز کا استعمال کیا۔

رپورٹس کے مطابق ایپل کے آئی فون اور اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز کو ایک اطالوی کمپنی ’آر سی ایس لیب‘ کے ہیکنگ ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے ہیک کیا گیا تھا جو صارفین کی جاسوسی کے لیے استعمال کیے جاتے تھے جبکہ گوگل نے انکشاف کیا کہ ہیک صرف اٹلی اور قازقستان میں اسمارٹ فونز تک محدود تھا۔

گوگل نے کہا کہ کمپنیاں خطرناک ہیکنگ ٹولز کے پھیلاؤ کو فعال کر رہی ہیں اور حکومتوں کو مسلح کر رہی ہیں جن کے پاس یہ ٹولز بنانے کی صلاحیت نہیں ہے۔

دوسری جانب ایپل کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ کمپنی نے اس ہیکنگ مہم سے متعلقہ تمام سرٹیفیکیٹس اور اکاؤنٹس کو منسوخ کردیا ہے۔

’آر سی ایس لیب‘ نے کہا کہ کمپنی کی مصنوعات اور خدمات یورپی قانون کی تعمیل کرتی ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جرائم کی تحقیقات میں مدد کرتی ہیں۔

گوگل نے کہا کہ اس نے اپنے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے صارفین کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے ہیں اور انہیں ’ہرمِٹ‘ نامی اسپائی ویئر کے حوالے سے خبردار کردیا ہے۔