شورتی حسن کی تصاویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

June 27, 2022

معروف بھارتی اداکارہ و گلوکارہ شورتی حسن کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

شورتی حسن نے گزشتہ روز فوٹو اور ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر چھٹی کا دن گھر پر گزارتے ہوئے نئی تصاویر شیئر کیں۔

انہوں نےکپشن میں لکھا کہ ’یہ میرا خوب صورت اور خاص دن ، جو بارش اور نئی امیدوں سے بھرا ہوا تھا۔ میں اپنے ارد گرد تمام دوستوں کی شکرگزار ہوں کیوں کہ میں جو کچھ ہوں ان کی وجہ سے ہوں‘۔

ان تصاویر میں شورتی حسن کالے لباس میں سوئمنگ پول کے کنارے کھڑی ہیں۔ ان کی اس تصویر کو اب تک ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد مداح پسند کرچکے ہیں۔

شورتی حسن نے ہندی، تامل اور تیلگو فلموں میں اداکاری و گلوکاری کے جوہر دکھائے ہیں جب کہ وہ بھارتی اداکار و ہدایت کار کمال حسن کی صاحبزادی ہیں۔ ان کی نئی فلم ’سالار‘ 2023 میں ریلیز ہوگی۔