ٹاپ گن: میوریک نے ڈاکٹر اسٹرینج کو پیچھے چھوڑ دیا

June 27, 2022

معروف ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کی نئی فلم ’ٹاپ گن: میوریک‘ نے عالمی باکس آفس پر 100 کروڑ ڈالر سے زائد کا ریکارڈ بزنس کرکے ڈاکٹر اسٹرینج کو پیچھے چھوڑ دیا ۔

یہ فلم ٹام کروز کی 1986 میں ریلیز ہونے والی فلم ٹاپ گن کا سیکوئیل ہے۔

گزشتہ ماہ ریلیز ہونے والی ٹاپ گن میوریک رواں سال باکس آفس پر سب سے زیادہ منافع کمانے والی سب سے بڑی فلم بھی بن گئی۔

کورونا وبا کے دوران ریلیز ہونے والی یہ دوسری فلم ہے جس نے باکس آفس پر ایک ارب ڈالر سے زائد منافع کمایا۔ اس سے قبل’اسپائڈر مین: نو وے ہوم‘ نے 190 کروڑ ڈالر کا منافع کمایا تھا۔

فلم کی نمائش چین اور روس میں نہیں ہوئی اس کے باوجود یہ فلم اب ایک ماہ کے دوران ایک ارب ڈالر کا منافع کماچکی ہے۔

فلم امریکا میں 50 کروڑ ڈالر سے زائد کا بزنس کر کے مقامی باکس آفس پر پہلے ہی پہلی پوزیشن حاصل کرچکی ہے۔

قبل ازیں 2018 کی ’مشن امپاسیبل: فال آؤٹ‘ 79 کروڑ ڈالر کے ساتھ ٹام کروز کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم تھی۔