رنبیر کپور اپنے ہونیوالے بچے کے نام کا ’ٹیٹو‘ بنوائیں گے؟

June 27, 2022

عالیہ اور رنبیر بہت جلد والدین بننے والے ہیں

بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ وہ اپنے بچے کے نام کا ٹیٹو بنوائیں۔

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ جلد ہی اپنے پہلے بچے کا استقبال کرنے کے لیے تیار ہیں جبکہ رنبیر کپور نے کچھ دن پہلے ایک انٹرویو کے دوران اپنے ہونے والے بچے سے متعلق اشارہ چھوڑ دیا تھا۔

اداکار نے کہا تھا کہ وہ اپنے بچوں کے ناموں کا ٹیٹو بنوا سکتے ہیں یا پھر 8 نمبر کا ٹیٹو بنوا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ آج صبح عالیہ بھٹ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ اُن کے ہاں بہت جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں عالیہ کو اپنے سونوگرافی سیشن سے گزرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ رنبیر اُنہیں دیکھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں رنبیر اور عالیہ بھٹ ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع رہائش گاہ واستوو میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔