ایک کروڑ 26 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، وفاقی وزیر صحت

June 27, 2022

وزیر صحت قادر پٹیل انسداد پولیو مہم کے دوران ایک بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک کروڑ 26 لاکھ بچوں کو پولیس سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمےکے لیے موثر اور مربوط حکمت عملی دی ہے۔ ایک کروڑ 26 لاکھ بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف ہے۔

عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ حساس اضلاع میں تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیو کے خاتمےکے لیے آگاہی بہت اہم ہے، شمالی وزیرستان کے علاقوں میں پولیو وائرس موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیو کا خاتمہ قومی فریضہ ہے، آئیں مل کر کردار ادا کریں، معاشرے کا ہر طبقہ پولیو کےخاتمے کے لیے حکومت کا ساتھ دے۔