بھارتی اداکار ریموہن پریڈا نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

June 28, 2022

بھونیشور(مانیٹرنگ ڈیسک) اوڈیا اور بنگالی زبان کے معروف اداکار ریموہن پریڈا نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 58سالہ اوڈیا اداکار ریموہن پریڈا بھونیشور کے پراچی وہار علاقے میں اپنے گھر میں لٹکتے ہوئے پائے گئے، ابتدائی شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ موت کی وجہ خودکشی تھی جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ ریموہن پریڈا کو صبح ان کے گھر والوں نے اپنے کمرے میں لٹکا ہوا پایا جبکہ کئی اداکاروں نے اداکار کی موت کے بارے میں جاننے کے بعد افسوس کے لیے ان کے گھر کا دورہ کیا۔خیال رہے کہ ریموہن پریڈا منفی کردار ادا کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں، انہوں نے100سے زیادہ اوڈیا فلموں میں کام کیا ہے، 15بنگالی فلموں میں بھی اداکاری کی ہے اور وہ تھیٹر کے مشہور فنکار تھے۔