تعلیم کے فروغ اور طلباء کی مدد کے لیے ایف سی حکام کا دورہ سبی

June 28, 2022

کوئٹہ( این این آئی) تعلیم کے فروغ اور طلباء کی مدد کے لیے ایف سی بلوچستان سبی سکاؤٹس کے حکام نے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سبی کا دورہ کیا اور پرنسپل و فیکلٹی ممبران سے بات چیت کی۔ اس موقع پر طلباء کی معاونت کیلئے مختلف کتابیں پیش کی گئی۔ ایف سی حکام نے طلباء کو یقین دلایا کہ ایف سی صوبے میں آنے والے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے انسانی وسائل اور اعلیٰ صلاحیتوں کی ترقی کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گی۔ پرنسپل اور فیکلٹی ممبران نے علاقے میں تعلیم کے فروغ کے لیے ایف سی سبی سکاؤٹس کی انتھک کوششوں کو سراہتے ہوئے ایف سی حکام کا شکریہ ادا کیا۔