شہزاد بلوچ کو بازیاب کیا جائے ، ہمشیرہ

June 28, 2022

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ سے مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والے شہزاد بلوچ کی ہمشیرہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے بھائی کو بازیاب کیا جائے ۔ یہ بات انہوں نے پیر کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کہی ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ قلات کے علاقے گیاوان کے رہائشی شہزاد بلوچ ولد خدابخش کو 4 جون 2022 کو کوئٹہ میں عتیق بلوچ اور احمد بلوچ کے ہمراہ موسیٰ کالونی کے قریب سے مبینہ طور پرلاپتہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی درخواست کے باوجود متعلقہ تھانے کا عملہ شہزاد بلوچ کی گمشدگی کا مقدمہ درج نہیں کررہا جو متاثرہ خاندان کیساتھ ناانصافی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر شہزاد بلوچ کوئی الزام ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے۔ عدالت جو سزا دے ہم قبول کریں گے ۔