بلوچستان کمیونٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کا بلوچستان اسمبلی کے سامنے کفن پوش دھرنا

June 28, 2022

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کمیونٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام مطالبات کے حق میں بلوچستان اسمبلی کے سامنے کفن پوش دھرنا ،مطالبات کے حق میں نعرئے بازی ،پیر کوبلوچستان کمیونٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کیمونٹی اساتذہ کی مستقلی اور تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے مظاہرئے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ 15 سال سے کمیونٹی اساتذہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں اس دوران اساتذہ اپنی مستقلی کیلئے در در کی ٹھوکریں کھاتے رہے ہیں گزشتہ کئی ماہ سے ہماری تنخواہیں بھی بند ہیں جس کی وجہ سے کمیونٹی اساتذہ کے گھروں میں فاقوں کی صورت ہے دوسری جانب وعدوں اور اعلانات کے باوجود مستقل نہیں کیا جارہا ، جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے اس وقت احتجاج جاری رہے گا،انہوں نے مطالبہ کیا کیمونٹی اساتذہ کو مستقل کرکے ان میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ کیا جائے۔