اسٹیورٹ روڈ پر بجلی کی طویل بندش‘ مکینوں کا احتجاج‘روڈ بلاک کردیا

June 28, 2022

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ کے علاقے اسٹیورٹ روڈ میں15گھنٹے بجلی غائب، مکینوں کا شدید احتجاج، ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے اسٹیورٹ روڈ پر پیرکوصبح9بجے سے بجلی گئی جو 15گھنٹے بعد بحال ہوئی ۔ بجلی کی اس شدید گرمی کے موسم میں طویل اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔واپڈا حکام سے دن بھر رابطوں کے باوجود بجلی بحال نہ ہوئی، رات کو مکینوں نے احتجاجاً اسٹیورٹ روڈ اور جناح روڈ پر ٹائر جلا کر روڈ کو بلاک کردیا اور مظاہرہ بھی کیا۔ مظاہرین نے واپڈا حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی،رات گئے بجلی بحال تو ہوگئی لیکن وولٹیج کی کمی بیشی جاری رہی۔علاقہ مکینوںنے کیسکو کے اعلیٰحکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بجلی کی اس طویل اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور وولٹیج میں کمی بیشی کا نوٹس لیں۔ درایں اثناء مکینوںنے مسئلے کے سلسلے میں وفاقی محتسب سے رابطہ کیا اور طویل بجلی بندش سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے کیسکو حکام سے رابطہ کیا اور علاقے کی بجلی فوری طور پر بحال کرنے کی ہدایت کی جس کے بعد اسٹیورٹ روڈ بجلی بحال کردی گئی۔ علاقہ مکینوںنے بجلی کا مسئلہ حل ہونے پر وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔