عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں کریں گے، اشتیاق ارمڑ

June 28, 2022

پشاور ( جنگ نیوز )-خیبرپختونخوا کے وزیر جنگلات وماحولیات اور جنگلی حیات سید محمد اشتیاق ارمڑنے پی کے69 کی یوسی بڈھنی پشاور کا دورہ کیا صوبائی وزیر نے یوسی بڈھنی پشاور میں جنازگاہ اور پانچ کلو میٹر بڈھنی تا دلہ ذاک روڈ کا باقاعدہ افتتاح کر کے علاقے کے لوگوں کا دیرنیہ مطالبہ پورا کردیا افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب میں وزیر جنگلات اشتیاق ارمڑنے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ترقیاتی عمل سے عوام کی محرومیوں کا ازالہ ہوجائے گا پشاور کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کے لیے پی ٹی آئی حکومت خطیر رقوم خرچ کر رہی ہے انہوں نے کہا کی پشاور میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کا آغاز ہو چکا ہے جن میں صحت و تعلیم ،صفائی وستھرائی ،پینے کے صاف پانی کی فراہمی ،پلوں اور سڑکوں کی تعمیرومرمت ،گلی کوچوں کی پختگی سمیت مختلف ترقی کے منصوبے شامل ہیں ان ترقیاتی سکیموں کو بروقت اور شفاف انداز میں بلا امتیازو تفریق عوام کی خواہشات کے مطابق ان کی مشاورت سے مکمل کریںگے۔