خواجہ سراوں کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجا جی مظاہرہ

June 28, 2022

پشاور (لیڈی رپورٹر)مرادن پولیس کی جانب سے خواجہ سرائوں کو مبینہ طور پر ضلع بدر کرنے کی دھمکی اوپروگرامات سے منع کرنے کے خلاف خیبر پختونخوا کے خواجہ سرائوں نے وزیر اعلیٰ اور ائی جی خیبر پختونخوا سے نوٹس لیکر ڈی پی او مرادن کو معطل کرنے اور پروگرامات کی اجازت دینے سمیت خواجہ سرائوں کیلئے مختص کروڑوں روپے فنڈ این جی او ز کو دینے کی بجائے خواجہ سراء کمینوٹی کو دینے کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر احتجاج تحریک شروع کرینگے پشاور پریس کلب میں خواجہ سرائوں کمیونٹی کی صدر ارز و خان نے دیگر خواجہ سرائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں خواجہ سراؤں کو تنگ و ہراساں کیا جا رہا ہے اور خواجہ سراؤں کے ساتھ تشدد کے واقعات میں بہت سنگین حد تک اضافہ ہو چکا ہے اور پچھلے 4 مہینوں میں 6 خواجہ سراؤں کو قتل کیا جا چکا ہے تاہم متعلقہ ادارے حفاظت دینے کے بجائے الٹا خواجہ سرائوں کو مختلف طریقوں سے حراساں کرتے ہے جسکی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ مردان پولیس نے خواجہ سرائوں کو تنگ کرنیکا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور بغیر کسی وجہ کے پروگرامات سے منع کیا جا رہا ہے جبکہ مبینہ طور پر ڈی پی او مردان خواجہ سرائوں کو ضلع بدر کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے جس سے خواجہ سرائوں میں بے چینی پھیلنے لگی اگر خواجہ سرائوں کو ضلع بدر کیا گیا تو وہاں کہا جائنگے انہوںنے کہا کہ اسکے علاوہ خواجہ سرائوں کیلئے مختص کروڑوں روپے فنڈز این جی اوز کو دینے کے بجائے خواجہ سرائوں کو ڈائریکٹ دئے جائے تاکہ ہر کسی کو اپنا حق ملے سکے انہوںنے مطالبہ کیا ہے کہ مردان پولیس کی جانب سے خواجہ سرائوں کو حراساں کرنیکا نوٹس لیکر ڈی پی او مردان کو معطل کیا جائے اور انصاف سمیت ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے بصورت دیگر خود سوزی پر مجبور ہونگے۔