اختیار ولی خان کو اسمبلی سے زبردستی باہر نکالنا قا بل مذمت ہے، حمزہ پرویز

June 28, 2022

پشاور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع نوشہرہ کے صدر صاحبزادہ حمزہ پرویز جنرل سیکرٹری انجینئر نہال رحمت تحصیل پبی کے آرگنائزنگ سیکرٹری ظاہر خان تاروخیل تحصیل پبی کے سینئر نائب صدر میاں افتخار احمد اور مسلم لیگ اکبر پورہ کے سینئر نائب صدر ملک اکرم خان نے پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی ترجمان اور خیبر پختونخوا اسمبلی میں مسلم لیگ کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر اختیار ولی خان کو اسمبلی اجلاس کے دوران پی ٹی آئی حکومت کی کرپشن بدعنوانیوں اور چوری کو بے نقاب کرنے پر اسمبلی کے اجلاس سے زبردستی باہر نکالنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن بدعنوانی اور چوری بے نقاب ہونے پر وزیراعلیٰ سیخ پا ہو گئے اور اختیار ولی خان کو فسطائیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسمبلی کے اجلاس سے باہر نکال دیا گیا۔ مسلم لیگ کے رہنمائوں نے اختیار ولی خان کو اسمبلی سے زبردستی باہر نکالنے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اوچھے ہتھکنڈوں سے مسلم لیگ کے ارکان اسمبلی کو کرپشن بدعنوانی اور چوریوں کو بے نقاب کرنے سے نہیں روکا جاسکتا۔ مسلم لیگ کے رہنمائوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی کرپشن بدعنوانیوں چوریوں بی آر ٹی بلین ٹریز اور مالم جبہ سکینڈل میں ہونے والی اربوں روپے کی کرپشن کے بارے میں شواہد جمع کر لئے گئے اور صوبے بھر میں کرپشن اور چوریوں کو بے نقاب کرنے کے لئے خصوصی مہم کا آغاز کیاجائے گا۔