شاہد آفریدی کا موٹر وے پر چالان ہو گیا

June 28, 2022

فوٹو: سوشل میڈیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا موٹر وے پر چالان ہوگیا۔

شاہد آفریدی لاہور سے کراچی آ رہے تھے کہ مقررہ حد سے تیز گاڑی چلانے پر موٹر وے پولیس نے 1500 روپے کا جرمانہ کردیا۔

سابق کپتان نے موٹر وے پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قانون سب کیلئے برابر ہے۔

شاہد آفریدی نے موٹروے پولیس کے اہلکاروں کے ساتھ سیلفیاں لیں۔

خیال رہے کہ شاہد آفریدی نے 27 ٹیسٹ، 398 ون ڈے اور 99 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے، جس میں بالترتیب 1716، 8064 اور 1416 رنز بنائے۔

شاہد آفریدی نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کے دوران ٹیسٹ میں 48، ون ڈے میں 395 اور ٹی 20 میں 98 وکٹیں حاصل کی تھیں۔