ٹیسلا نے اپنے سیکڑوں ملازمین کو اچانک برطرف کردیا

June 28, 2022

ٹیسلا، فائل فوٹو

امریکی کمپنی ٹیسلا مبینہ طور پر جلد ہی اپنے کئی ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے جارہی ہے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ٹیسلا میں ہونے والی ڈاؤن سائزنگ کی وجہ سے متاثر ہونے والے ملازمین نے اپنی پریشان کن داستان سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

ٹیسلا کمپنی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کے کا فیصلہ ان کی کارکردگی کی وجہ سے کیا گیا جبکہ کمپنی کے ملازمین کا کہنا ہے کہ کمپنی کا کارکردگی کی وجہ سے ملازمین کو برطرف کرنے کا دعویٰ درست نہیں ہو سکتا۔

اس حوالے سے کمپنی کے ایک مینیجر نے میڈیا کو بتایا کہ ’اس کے خیال میں اس کی نوکری محفوظ تھی‘۔

کمپنی کے ایک اور ملازم نے میڈیا کو بتایا کہ’میں نے ٹیسلا کو صرف چند ماہ پہلے ہی جوائن کیا تھا اور ابھی میری کارکردگی کا جائزہ لینا بھی باقی تھا‘۔

ملازم نے مزید کہا کہ ’کمپنی نے اُسے اپنے فیصلے کی بنیاد نہیں بتائی‘۔

ایک سال سےکمپنی کے ایک انٹرن نے میڈیا کو بتایا کہ اس کی مستقل ملازمت کی پیشکش کو منسوخ کردیا گیا ہے۔

اندرونی ذرائع سے یہ اطلاع بھی ملی ہے کہ دو ملازمین کی جانب سے ٹیسلا کمپنی کے خلاف ’مختصر نوٹس پر سیکڑوں ملازمین کو برطرف‘ کرنے پر مقدمہ بھی دائر کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ایلون مسک نے بدھ کے روز کہا تھا کہ ٹیسلا پلانٹس کو ’اربوں ڈالر‘ کا نقصان ہو رہا ہے۔