سندھ حکومت نے ماس ویکسینیشن سینٹر بند کردیا

June 28, 2022

فوٹو، فائل

سندھ حکومت نے کراچی ایکسپو سینٹر میں قائم ماس ویکسینیشن سینٹر بند کردیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لوگ ماس ویکسینیشن سینٹر میں ویکسین لگوانے نہیں آرہے۔

انتظامیہ نے مزید بتایا ہےکہ ماس ویکسینیشن سینٹر کا آئی سی یو اور ایچ ڈی یو بھی بند کردیا گیا ہے۔

ماس ویکسینیشن سینٹرکو بند کرنے کے بعد اب گھر گھر جاکر ویکسینیشن کرنے کے سلسلے کا آغاز کردیا گیا ہے ۔