پاکستان کا 3 ملکی سیریز کھیلنے کا فیصلہ

June 28, 2022

فوٹو: آئی سی سی ٹوئٹر

قومی کرکٹ ٹیم نے ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ میں تین ملکی ٹی 20 سیریز کھیلنے کی تصدیق کردی۔

پاکستان، نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کے درمیان ہونے والی تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق تین ملکی سیریز 8 اکتوبر سے 14 اکتوبر تک کرائسٹ چرچ میں کھیلی جائے گی۔

پاکستان اپنا پہلا میچ 8 اکتوبر کو میزبان نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا گا جبکہ سیریز کا فائنل 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تین ملکی کرکٹ سیریز میں شرکت کی دعوت دی تھی۔