صہیب مقصود کی اپنی والدہ کیلئے دعا کی اپیل

June 28, 2022

فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرانچائز ملتان سلطانز کے کھلاڑی اور قومی کرکٹر صہیب مقصود نے اپنی والدہ کے لیے دعا کی اپیل ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں صہیب مقصود نے کہا ہے کہ میری والدہ کی کچھ دیر میں سرجری ہونے والی ہے، ان کے لیے دعا کریں۔

انہوں نے کہا کہ اللّٰہ پاک سب کی ماں کو سلامت رکھے۔

خیال رہے کہ صہیب مقصود نے پاکستان کی 29 ون ڈے اور 26 ٹی ٹوئنٹی میچز میں نمائندگی کی ہے، جس میں بالترتیب 781 اور 273 رنز بنائے ہیں۔