بالی ووڈ اداکار عامر خان کا سیلاب متاثرین کیلئے 25 لاکھ روپے کا عطیہ

June 28, 2022

بالی ووڈ کے اداکار عامر خان صرف اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے نہیں بلکہ سخاوت کی وجہ سے بھی مشہور ہیں۔

مسٹر پرفیکشنسٹ نے حال ہی میں بھارتی صوبے آسام میں آنے والے سیلاب کے متاثرین کی مدد کے لیے 25 لاکھ روپے عطیہ کیے ہیں۔

عطیے کی یہ رقم عامر خان نے آسام کے وزیراعلیٰ کی طرف سے قائم کیے گئے ریلیف فنڈ میں جمع کروائی ہے۔

وزیراعلیٰ ہیمانتا شرما نے عامر خان کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ بالی ووڈ اداکار عامر خان نے ریلیف فنڈ میں سیلاب متاثرین کے لیے 25 لاکھ روپے جمع کروائے ہیں۔

فلمی دنیا میں عامر خان اپنی نئی فلم لال سنگھ چڈھا میں نظر آئیں گے۔ اس فلم میں ان کے ساتھ کرینہ کپور، مونا سنگھ اور ناگا چیتانیا بھی شامل ہیں۔

لال سنگھ چڈھا ہالی ووڈ فلم ’’فاریسٹ گمپ‘‘ سے ماخوذ ہے، یہ فلم رواں سال 11 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔