بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ایک روزہ دورے پر امارات پہنچ گئے

June 28, 2022

صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے بھارتی وزیراعظم کا استقبال کیا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ دورے پر ابوظبی پہنچ گئے، جہاں اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے ان کا استقبال کیا۔

نریندر مودی خلیجی ریاست کے دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کے سابق صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر تعزیت کریں گے۔

امارات کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مشترکہ تجارت اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے ہمراہ اہم کابینہ اراکین اور مشیر قومی سلامتی شیخ منصور بن زاید النہیان بھی مودی کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ پہنچے تھے۔

بھارت اور یو اے ای کے درمیان رواں برس کے آغاز میں ایک معاشی معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت اگلے 5 سالوں میں مشترکہ تجارت کا حجم 115 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔