یورپی یونین کی کوششوں سے امریکہ اور ایران کے مذاکرات ہو رہے ہیں، پیٹر اسٹانو

June 28, 2022

فوٹو: فائل

یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس کے مرکزی ترجمان پیٹر اسٹانو نے کہا ہے کہیورپی یونین کی کوششوں سے امریکہ اور ایران کے مذاکرات آج دوحہ میں ہو رہے ہیں۔ یہ بات

یورپی دارالحکومت برسلز میں ایک نیوز پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے ساتھ ہی اس بات کی وضاحت بھی کی کہ ایران کے ساتھ نیوکلیئر ڈیل کے مذاکرات کے لیے گفتگو کا مرکز ویانا سے تبدیل نہیں ہورہا۔

ترجمان نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ یورپی خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل اور ان کے ایران سے گفتگو کے لیے چیف مذاکرات کار اینرک مورا اپنی ٹیم کے ہمراہ دوحہ میں ہیں جہاں ایک اہم پیش رفت میں امریکہ اور ایران ابتدائی مذاکرات کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ ابتدائی مذاکرات ایران کے ساتھ نیوکلئیر ڈیل کے لیے JCPOA مذاکرات میں امریکہ کی واپسی میں مدد گار ثابت ہوگا۔

ترجمان نے کہا کہ لیکن دوحہ میں مذاکرات ایک عارضی عمل ہے۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ مذاکرات کا مرکز بھی آسٹریا کے دارالحکومت ویانا سے مشرق وسطیٰ میں منتقل ہو رہا ہے۔