بجلی کی لوڈشیڈنگ اور گیس پریشر کا مسئلہ اداروں کی ناکامی ہے، پشتونخوا میپ

June 29, 2022

کوئٹہ ( پ ر)پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کےبیان میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ شہر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور گیس پریشر کی کمی اور متعلقہ محکموں کی نااہلی ولاپرواہی کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شہر کی اکثریتی آبادی پر محیط علاقوں میں شہریوں کو بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ، کم وولٹیج اور گیس پریشر کی شدید کمی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جس کے باعث عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ پشتون آباد، شالدرہ ، سیٹلائٹ ٹاؤن ،سرکی روڈ ، کلی بلوث خان چوک گلی نمبر 13، کواری روڈ ، زمان روڈ ، ملک جان محمد کاسی روڈ ، اختر محمد روڈ ، فقیر محمد روڈ ، پٹیل روڈ ، شاہ وکشاہ روڈ ، پٹیل باغ ، دیبہ ، ترخہ ، بروری روڈ ، کرانی ہزارہ ٹاؤن ، سریاب، تختانی بائی پاس، عثمان شہید چوک ، غوث آباد ، لوڑ کاریز، ہزار گنجی ، مغربی بائی پاس ، پشتون باغ، خروٹ آباد، سبزل روڈ، شیخان کلی ، ارباب کرم خان روڈ ، شاہ زمان روڈ، سمنگلی ، نوحصار، چشمہ ، بلیلی ، کچلاغ ، کلی عالمو ، کلی برات ، کلی الماس ، کلی عمر ، کلی کوٹوال، نواں کلی ، لیبر کالونی ، ترین شار ، سرہ غوڑگئی ، ہنہ اوڑک سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں شہریوں کی بجلی کی لوڈشیڈنگ ، وولٹیج کی شدید کمی اور گیس پریشر کی شدید کمی کا سامنا ہے جس کے باعث صارفین ذہنی کوفت کا شکار ہوچکے ہیں۔ بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ کیسکو کے اعلیٰ حکام بجلی کی غیر اعلانیہ لوشیڈنگ کا خاتمہ کرکے مکمل وولٹیج کے ساتھ بجلی کی ترسیل کو یقینی بنائیںاور سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلیٰ حکام گیس پریشر کی کمی کا مسئلہ حل کرتے ہوئے شہریوں کو صارفین کو مکمل پریشر کے ساتھ گیس کی فراہمی یقینی بنائیں۔