عدالتی احکامات کے باوجود نہری نظام مفلوج ہے‘ صادق عمرانی

June 29, 2022

کوئٹہ(پ ر) پیپلز پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے رکن میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ عدالت عالیہ کے احکامات کے باوجود بلوچستان میں نہری نظام مفلوج ہے محکمہ ایریگیشن اور متعلقہ حکام پٹ فیڈر اور دیگر کینالزسے پانی کی فراہمی میں ناکام ہیں چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ اپنے احکامات پر عملدرآمد کو ممکن بنا کر لوگوں کو شدید گرمی میں پانی کے بحران سے نجات دلائیںانہوںنے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ صوبے کاواحد گرین بیلٹ بنجر بن چکا ہے متعدد بار حکام بالا اور ایریگیشن حکام کو آگاہ کیاگیا ہے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہورہی اگر یہی صورت حال برقرار رہی تو علاقہ مکین نقل مکانی پر مجبور ہوں گے ۔