وزیراعظم یاد رکھیں، سود اللّٰہ پاک سے اعلان جنگ ہے، جمعیت نظریاتی

June 29, 2022

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علمااسلام نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سیدعبدالستارشاہ چشتی نے سودکیخلاف تاریخی فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام کے نام پربننے والے ملک میں بھی اسلامی قوانین ونظام کی راہ روکی جارہی ہے، 1992میں شرعی عدالت کے سودکیخلاف فیصلے کونوازشریف حکومت نے چیلنج کیا تھاجس کی سزا اس کو اللّٰہ نے اقتدارسے جیل پہنچا کر دیا۔ پھرسعودی شہزادوں کی مداخلت پرملک بدرکردیا گیا ۔آج پھروہی ن لیگ کی حکومت سودی نظام کے خاتمے کے فیصلہ کو چیلنج کرر ہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فلم اینڈسٹریزپرٹیکس معاف قرآن پاک چھپنے والے برآمدی پیپر پر دگناٹیکس سینماگھروں کی بجلی پر ٹیکس ختم یاکم مساجددینی مدارس کے بجلی گیس یوٹیلٹی بلزکارخانوں کی مدمیں کمرشل حساب سے وصول کیاجارہاہے، ایک جماعت چوکیداری کے بجائے کونسا کرداراداکررہی ہے۔عمران کوجویہودی لابی کہاجارہاتھااس کی حکومت نے سودکیخلاف شرعی عدالت کے فیصلے کونہ تسلیم کیا بلکہ خیرمقدم کیا۔خادم اعلیٰ پی ڈی ایم کے امام کی قیادت میں برسراقتدارآتے ہی سودکیخلاف فیصلے کو چیلنج کیا گیا ۔ وزیر اعظم یادرکھیں سوداللہ پاک سے اعلان جنگ ہے اوراللہ سے اعلان جنگ والے کبھی کامیاب ہوتے نہیں اورآج ہمارے ملک کو تباہی بربادی کاسامناہے یہ سودی نظام کی نحوست ہے اورسودی نظام کے ہوتے ہزارسال بھی خادم اعلیٰ برسراقتداررہیں تب بھی اس دلدل سے نکل نہیں سکتے اوردوسری جانب خادم اعلیٰ نوازشریف کے دور سے سبق لیں ۔