ڈینگی لاروا ملنے پر عمارت مالک کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی،ڈپٹی کمشنر

June 29, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا ہے کہ کمرشل عمارات میں ڈینگی لاروا ملنے پر مالک کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ حالیہ بارشوں کے بعد ڈینگی لاروے کی افزائش کا خدشہ ہے محکمہ صحت کی فیلڈ ٹیمیں سرویلنس کا عمل تیز کریں اور لاروے کی تلفی یقینی بنائیں۔محکمہ صحت کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گھر گھر سکریننگ کے ذریعے ڈینگی لاروے کی تلفی کی جائے۔سی سی او ہیلتھ ڈاکٹر سید علی مہدی نے بریفنگ دی۔