ڈزنی کی جانب سے جونی ڈیپ کو 301 ملین روپے ڈیل کی پیشکش

June 29, 2022

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)ہولی وڈ کے بحری قزاق جیک سپیرو کی اپنے جزیرے پر واپسی کی خبریں گرم ہے۔رپورٹس کے مطابق ہولی وڈ کے سپر سٹار جونی ڈیپ معروف فلم سیریز ’پائریٹس آف دی کیریبین‘ میں دوبارہ اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے جا رہے ہیں۔ جونی ڈیپ اور ان کی سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ کے درمیان معاملات طے پا جانے کے بعد ہولی وڈ فلم کمپنی ڈزنی کی جانب سے جونی ڈیپ کو 301 ملین روپے کی ڈیل کی پیشکش کی گئی ہے۔ڈزنی اور جونی ڈیپ فلم سیریز ’پائریٹس آف دی کیریبین‘ کی نئی فلم بنانے کے لیے رابطے میں ہیں۔’’پائریٹس آف دی کیریبین‘ فلم جونی ڈیپ کی دنیا بھر میں پہچان بنی ہے جس کےباعث عوام جونی ڈیپ کو ان کے فلمی نام ’جیک سپیرو‘ سے زیادہ جانتے اور پہنچاتے ہیں۔جونی ڈیپ اپنی اہلیہ ایمبر ہرڈ کے ساتھ گھریلو تشدد کے کیس میں الزمات کے باعث 2018 میں ’پائریٹس آف دی کیریبین‘ کی آخری ریلیز ہونے والی ’فلم ڈیڈ مین ٹیلز نو ٹیلز‘ کے بعد فرنچائز سے فارغ کر دیے گئے تھے۔ جونی ڈیپ 2003 سے لیکر 2018تک پائریٹس آف دی کیریبین کی پانچ فلموں میں کام کرچکے ہیں۔لیکن فرنچائز سے نکالے جانے کے بعد جونی ڈیپ نے کہا تھا کہ وہ ڈزنی کے ساتھ مزید کام نہیں کریں گے کیونکہ انھوں نے عدالتی فیصلے کے بغیر انہیں مورد الزام ٹھہرایا ہے۔جونی ڈیپ اور ڈزنی کے درمیان ہونے والے رابطوں پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین کے دلچسپ تبصرے دیکھنے میں آرہے ہیں۔