ملیالم فلموں کے اداکار این ڈی پرساد کی درخت سے لٹکی ہوئی لاش ملی

June 29, 2022

ممبئی (آئی این پی) بھارت میں ملیالم فلموں کے مقبول اداکار این ڈی پرساد کی لاش ان کے گھر کے باہر درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔این ڈی پرساد کے بچوں نے اپنے والد کی لاش کو باہر درخت سے لٹکے ہوئے دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق گھریلو مسائل کی وجہ سے پرساد نے خودکشی کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ اداکار ذہنی اور گھریلو پریشانیوں کا شکار تھے، ان کی اہلیہ نے بھی ان سے کچھ مہینوں سے دوری اختیار کر رکھی تھی۔پولیس نے کہا کہ مرنے سے چند روز قبل تک پرساد بہت زیادہ ذہنی دبا ؤمیں تھے۔واضح رہے کہ2021میں ایکسائز ڈپارٹمنٹ نے پرساد کو منشیات رکھنے کے جرم میں گرفتار کیا تھا، ان کے پاس سے ہتھیار بھی برآمد ہوئے تھے۔