آریز سے قبل کئی لوگوں نے شادی کی پیشکش کی تھی، حبا بخاری

June 29, 2022

کراچی (آئی این پی) خوبرو اداکارہ حبا بخاری کو آریز سے قبل بھی شادی کی پیشکش ہوئی تھی۔ حبا بخاری نے ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی سے متعلق بھی گفتگو کی جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔ انہوں نے دوران شو بتایا کہ آریز سے پہلے بھی مجھ کافی لوگوں نے شادی کی پیشکش کی تھی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں ان لوگوں کو کہتی تھی جا کے والدین سے پوچھو کیونکہ مجھے پتہ تھا آگے امی، ابو بیٹھے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مجھے آریز نے جب شادی کے لیے کہا تو میں نے کہا ہاں ٹھیک ہے امی، ابو سے پوچھ لو کیونکہ ہم دونوں جانتے تھے کہ ہم نے بات آگے چلائی تو شادی پر ہی ختم ہوگی۔