کورونا وائرس، 2 مریض جاں بحق، مثبت شرح 2.42 فیصد ہوگئی

June 29, 2022

کراچی، اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر، این این آئی)کورونا وائرس سے ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید دو افراد چل بسے، جبکہ مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 2.42 فیصد رہی ہے ، سندھ میں کورونا کے وار جاری ہیں ،گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں کورونا وائرس کا شکار ایک شخص جاں بحق جبکہ29افراد کی تشویشناک حالت میں اسپتالوں میں داخل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں 2607 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں 240 افراد کے رپورٹ مثبت آئی ہے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کئے گئے کورونا ٹیسٹ میں مثبت کیسوں کی سب سے زیادہ شرح خیبر پختونخواہ کے ضلع مردان میں ریکارڈ کیا گیا،۔