جاپان اسکالرشپ پروجیکٹ کیلئے پاکستان کو 47 کروڑ روپے گرانٹ دیگا

June 29, 2022

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) جاپان سکالرشپ پراجیکٹ کیلئے پاکستان کو 2.3ملین ڈالر (تقریباً 47 کروڑ روپے)کی گرانٹ دے گا، جس کے تحت جاپانی یونیورسٹیز میں پاکستانیوں کو2سالہ ماسٹر ڈگری پروگرام کیلئے17اسکالرشپس دی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق جاپانی حکومت کی پاکستان کو313ملین ین کی امداد کیلئے دستخط کی تقریب ہوئی ، تقریب میں اقتصادی امور کے سیکرٹری اسد حیا الدین اور جاپانی ناظم الامور نےمعاہدے پر دستخط کئے۔ جائیکا نمائندے اور اقتصادی امورکے جوائنٹ سیکرٹری کے منصوبے پر عملدرآمد کے معاہدے پر دستخط ہوئے ،جس کے تحت جاپانی یونیورسٹیز میں پاکستانیوں کو 2 سالہ ماسٹر ڈگری پروگرام کیلئے17 اسکالرشپس دی جائیں گی۔