امریکا، ٹیکساس میں لاوارث ٹرک سے 50 ’تارکین وطن‘ کی لاشیں برآمد

June 29, 2022

واشنگٹن (جنگ نیوز )امریکی ریاست ٹیکساس میں سان انتونیو کے مضافات سے ایک لاوارث لاری میں کم از کم 50 افراد کی لاشیں ملی ہیں، جسے امریکہ میں انسانی سمگلنگ کے حوالے سے تارکین وطن کی ہلاکتوں کا سب سے خوفناک سانحہ قرار دیا جا رہا ہے۔میکسیکو کے وزیرِ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ مرنے والوں میں 22 میکسیکن تھے، جبکہ سات کا تعلق گوئٹے مالا اور دو کا ہونڈوراس سے تھا۔ باقیوں کی شناخت ابھی کی جا رہی ہے۔میکسیکو کے صدر نے کہا ہے کہ تارکینِ وطن کی ہلاکتوں کی وجہ غربت اور مایوسی ہے۔