ریونیو ڈویژن کی خام سونے، چاندی کو جی ایس ٹی سے استثنیٰ کی تجویز مسترد

June 29, 2022

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی کا بینہ نے بجٹ اجلاس میں وزارت خزانہ اور ایف بی آر کی بیشتر تجاویز کی منظوری دی اور کئی تجاویز کو مسترد بھی کیا،کابینہ ڈویژن نے ان فیصلوں کے منٹس جاری کردیئے ہیں، ذ رائع کے مطابق کابینہ نے ریونیو ڈویژن کی جانب سے خام سونے اور چاندی ( unworked) کو 17فیصد جی ایس ٹی سے استثنیٰ کی تجویز کو مسترد کردیاگیا،سونے اور چاندی کی جیولری پر جی ایس ٹی کی شرح کو 17فیصد سے کم کرکے تین فیصد کرنے ، درآ مدی سونے اور چاندی پر جی ایس ٹی کی شرح 17فیصد سے کم کرکے چار فیصد کرنے کی تجویزمسترد کی گئی، ایف بی آ ر کی جانب سے تمام جیو لرز کو ریٹیل کیٹگری میں لانے، بینکوں کے انکم ٹیکس کی شرح کو39سے بڑھا کر45فیصد کرنے کی تجویز منظور کی گئی۔