سونا فی تولہ 350 روپے سستا

June 29, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی ، سونا350روپے اور چاندی 10 روپے فی تولہ سستی ہو گئی ، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 10 ڈالر فی اونس کی کمی سے1833ڈالر فی اونس سے کم ہو کر 1823 ڈالر فی اونس پر آگئی ہے جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 350 روپے فی تولہ کی کمی سے ایک لاکھ 41ہزار 500 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 301 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 21ہزار 313 روپے ہو گئی ہے جبکہ چاندی کی قیمت 10 روپے فی تولہ کی کمی سے 1550 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔