شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کیخلاف ڈیری فارمرز کا احتجاج

June 29, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کے خلاف ڈیری فارمرز نے سکھن تھانے کے باہر احتجاج کیا ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ڈیری فارمرز کو دستاویزات کے ساتھ بلایا گیا اور اس دوران کچھ ا فراد کو حراست میں لیا گیا اور انکی رہائی کے لیے رقم لی گئی ۔ ڈیری فارمرز کی تنظیم کے رہنما شاکر عمر گجر نے کہا کہ سادہ لباس میں افراد ان افراد لے گئے اور پھر تھانے منتقل کیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس کارروائی میں بررطرف اہلکار سمیت دیگر افراد شامل ہیں ۔ رات گئے تک احتجاج کا سلسہ جاری تھا۔