یکم ذی الحجہ جمعۃ المبارک یکم جولائی عیدالاضحی اتوار 10 جولائی کو ہوگی، رویتِ ہلال ریسرچ کونسل

June 29, 2022

لاہور (نمائندہ جنگ)رویتِ ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی نے کہا ہے کہ رویتِ ہلال کے سائنسی اور فلکیاتی اُصولوں نیز سالہا سال کے تجربات کے مطابق ہلال کی رویت صرف اُس وقت ہوتی ہے جب اُس کی عمر غروبِ آفتاب کے وقت 19 گھنٹوں سے زائد، غروبِ شمس اور غروبِ قمر کا درمیانی فرق 40 منٹ سے زائد ہو اِس طرح یکم ذی الحجہ جمعۃ المبارک یکم جولائی کو ذی القعد کے 30 ایام مکمل کرنے کے بعد ہو گی جبکہ عید الاضحٰی اتوار 10 جولائی 2022 ء کو ہو گی۔