پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کا حکومت پر پری پول دھاندلی کا الزام

June 29, 2022

لاہور(نمائندہ جنگ) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہےکہ میں نے کہا تھا کہ نیوٹرل نیوٹرل رہے ،گزشتہ روز ہم سارے دہشتگردعدالت پیش ہوئے، یہ سارے پارلیمینٹیرین ہیں، ہمارے مقدمات میں دہشت گردی کی دفعات لگا دیں، ہم پر 18مقدمات درج کیے گئے ہیں ،یہ سب دھاندلی کے لیے کیا جا رہا ہے۔عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ میں کل شامل تفتیش ہوا تو تفتیشی نے کہا کہ میرٹ کا اختیار ہمارے پاس نہیں حمزہ شہباز کے پاس ہے۔ اعلی عدلیہ کو فوری نوٹس لینا چاہیے ورنہ کوئی بھی پارٹی جمہوری احتجاج نہیں کر سکے گی۔