وزیراعظم کا اشتہاری ملزمان سے ملنا خلاف حلف، روکا جائے، درخواست

June 29, 2022

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پاکستانی عدالتوں سے اشتہاری قرار دئیے گئے افراد سے ملنے کے وزیراعظم کے اقدام کے خلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ منگل کو سماعت کے دوران درخواست گزار ایڈووکیٹ چوہدری محمد اکرم عدالت میں پیش ہوئے اورموقف اختیار کیاکہ وزیر اعظم شہباز شریف کو روکا جائے ان لوگوں سے ملنے سے جن کو عدالت نے اشتہاری قرار دیا ہے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ وزیر اعظم کو کیسے روکا جائے؟ کون سی رٹ پٹیشن بنتی ہے۔ وکیل نے کہاکہ نواز شریف ، نجم سیٹھی کی کشتی میں تصویر سے ظاہر ہے نواز شریف صحت مند ہیں ، اشتہاری ملزمان سے ملنا وزیراعظم شہباز شریف کے حلف کی خلاف ورزی ہے۔