ٹیکساس: ٹرک سے برآمد 50 لاشوں کی شناخت کرلی گئی

June 29, 2022

امریکی ریاست ٹیکساس میں ٹرک سے برآمد 50 لاشوں کی شناخت کرلی گئی۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ٹرک سے برآمد 50 لاشوں میں سے زیادہ تر افراد کا تعلق میکسیکو اور وسطی امریکا سے تھا۔ ٹرک میں موجود انتہائی بیمار 16 افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ 3 افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ٹرک کا ایئرکنڈیشن کام نہیں کررہا تھا اور نہ ہی ٹرک میں پینے کے لئے پانی موجود تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تمام افراد ممکنہ طور پر بہتر مستقبل کی تلاش میں انسانی اسمگلروں کی مدد سے امریکا آئے تھے۔