محمد عامر نے بچوں کے ساتھ عامر خان کی کونسی فلم دیکھی؟

June 29, 2022

اسکرین گریب / کولاج

پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر نے اپنے بچوں کے ساتھ بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی مشہور فلم دیکھ کر فارغ وقت کا مزہ لیا اور اس لمحے کو یادگار بنایا۔

مشہور شخصیات سوشل میڈیا پر اپنی روز مرّہ کی زندگی کے بارے میں نئی نئی پوسٹ شیئر کرتی ہیں۔

محمد عامر نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کرکٹر اپنے بچوں کے ساتھ، جو ان کے خاص دوست بھی ہیں، 2007 میں ریلیز ہونے والی بھارتی فلم ’تارے زمین پر‘ دیکھ رہے ہیں۔

فاسٹ بولر محمد عامر نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ’اپنے سب سے اچھے دوستوں کے ساتھ فلم تارے زمین پر دیکھ رہا ہوں‘۔

خیال رہے کہ محمد عامر نے 2020 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی، جس کی وجہ انہوں نے اس وقت کی ٹیم مینجمنٹ کو قرار دیا تھا۔

مایہ ناز فاسٹ بولر محمد عامر نے 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 50 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔