جی میل کا آف لائن فیچر کیسے استعمال کیا جاتا ہے؟

June 29, 2022

فائل فوٹو

اگر آپ گھر سے کام کر رہے ہیں اور انٹرنیٹ بند ہونے پر ای میلز کھولنے کے بارے میں فکر مند ہیں، تو آپ کو اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ جی میل (Gmail)کا آف لائن فیچر متعارف کروا دیا گیاہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق، ’جی میل‘ کے آف لائن فیچر میں انٹرنیٹ کے بغیر ای میل کسی کو بھیج سکتے ہیں لیکن وہ ای میل فوراََ نہیں جائے گی بلکہ آپ کے ’آؤٹ باکس‘ میں محفوظ ہوجائے گی اور جیسے ہی آپ کا انٹرنیٹ بحال ہوگا تو خود ہی وہ ای میل بھیج (Send) دی جائے گی۔

امید کی جاتی ہے کہ یہ آف لائن فیچر ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی مدد کرے گا جن میں انٹرنیٹ سروس خراب ہے۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو mail.google.com پر جانا پڑے گا۔ مزید آسانی کے لیے، Gmail صارفین کو شروع کرنے کے لیے گوگل لنک کو بُک مارک کرنے کی تجویز کرتا ہے۔

واضح رہے کہ جی میل آف لائن صرف گوگل کروم پر کام کرے گا اور اگر آپ نارمل موڈ میں براؤزنگ کر رہے ہیں تو انکوگنیٹو موڈ (incognito mode) میں کام کرے گا۔

جی میل (Gmail) آف لائن موڈ کو آن کرنے کے اقدامات:

تاہم، اگر آپ کا Gmail آپ کے کسی دفتری اکاؤنٹس میں سے کسی کے ساتھ منسلک ہے، تو ایڈمن کو ’سیٹنگز‘ کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہوگی۔