ناسا نے نایاب تصویر شیئر کردی

June 29, 2022

ناسا نے ایک دہائی قبل محفوظ کیا گیا ایک نایاب منظر اپنے انسٹاگرام پر صارفین کے ساتھ شیئر کردیا۔

تصاویر اور ویڈیوز شیئرنگ سائٹ انسٹاگرام پر امریکی محکمہ فلکیات کی جانب سے سیارہ زہرہ کے سورج کے سامنے سے گزرتے ہوئے نایاب تصویر شیئر کی گئی۔

یہ منظر ایک صدی میں صرف دو بار ہی نظر آتا ہے۔ اس سے قبل 2004 اور 2012 میں سیارہ زہرہ سورج کے سامنے سے گزرا تھا۔

2012 میں گزرنے والے سیارہ زہرہ کا سورج کے سامنے سے گزرنے کا سفر 7 گھنٹے طویل تھا اور اسے ساتوں براعظموں سے دیکھا گیا تھا۔

ناسا کا کہنا ہے کہ 2117 سے قبل یہ نایاب منظر دوبارہ نہیں دیکھا جاسکے گا۔

اس کے علاوہ ناسا کے مطابق صرف زہرہ اور مریخ کے سورج کے سامنے سے گزرنے کے مناظر ہی زمین سے دکھائی دیتے ہیں۔