ٹوکیو میں گرمی کا 147 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

June 29, 2022

جاپان کا دارالحکومت ٹوکیو ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور اسی دوران شہر میں ہیٹ ویو کا 147 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

ٹوکیو میں لگاتار تین دن درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا،جو 147 سالوں میں جون کے مہینے میں گرم موسم کا بدترین سلسلہ تھا۔

لگاتار تین دن درجہ حرارت 35 سینٹی گریڈ تک پہنچنے کے بعد منگل کو ٹوکیو میں 36 سینٹی گریڈ درجہ حرارت پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی تھی، 1875 کے بعد یہ جون میں گرمی کا بدترین سلسلہ ہے۔

منگل کے روز ہیٹ ویو سے متاثرہ 13 شہریوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ کم از کم دو افراد ہیٹ اسٹروک سے ہلاک ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق ٹوکیو میں آئندہ دنوں کے اندر درجہ حرارت میں مزید اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔