غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، امتیاز شیخ کا خرم دستگیر سے رابطہ

June 29, 2022

فائل فوٹو

صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ نے وفاقی وزیرخرم دستگیر اور کے الیکٹرک حکام سے رابطہ کیا جس میںسندھ بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور بجلی کی عدم فراہمی کے مسئلے پر گفتگو کی گئی۔

وزیر توانائی امتیاز شیخ نے کہا کہ کے الیکٹرک شدید گرمی میں اپنی بجلی کی پیداوار بڑھائے۔

امتیاز شیخ نے کہا کہ حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن میں بھی بجلی کی غیر اعلانیہ بندش سے عوام شدید ذہنی اذیت اور پریشانی کا شکار ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر خرم دستگیر نے امتیاز شیخ کو یقین دہانی کروائی کہ سندھ خصوصاََ کراچی میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔