چین نے مریخ کی نئی تصاویر جاری کردیں

June 29, 2022

چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن نے خلابازوں کے بغیر خلائی طیارے (تائیوان 1) سے لی گئیں مریخ کی نئی تصاویر جاری کردیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی خلائی طیارے نے مریخ کے گرد چکر لگا کر مختلف زاویوں سے تیرہ سو تصاویر لیں جس میں قطب جنوب کی تصاویر بھی شامل ہیں۔

تائیوان 1 گزشتہ سال فروری میں مریخ پر پہنچا تھا۔ بعد ازاں ایک روبوٹک روور کو سیارے کی سطح پر اتار کر اس کے مدار کا جائزہ لیا گیا۔

یہ تصاویر چین کی جانب سے مریخ کے جنوبی قطب کی لی گئی پہلی تصاویر ہیں جس سے یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ سیارے پر موجود پانی کے تمام وسائل منجمد ہیں۔

اس سے قبل 2018 میں یوروپی اسپیس ایجنسی نے مریخ کے جنوبی قطب کی برف کے نیچے پانی دریافت کیا تھاجس کے بعد مریخ پر مستقبل میں زندگی کے اثرات نظر آئے تھے۔

تائیوان 1 کی دیگر تصاویر میں، ڈھائی ہزار میل طویل وادی ویلس میرینریز (Valles Marineris)، 18 ہزار گہرے ایسکریس مونس (Ascraeus Mons) ، سیارے کے شمال میں واقع اونچی چٹانیں (عرب ٹیرا) اور ماؤنڈر کی گہرے گڑھے، کی تصاویر بھی شامل ہیں۔