آئی سی سی نئی رینکنگ، بابر کی پہلی پوزیشن برقرار

June 29, 2022

فائل فوٹو

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نئی رینکنگ میں ٹی ٹوئنٹی نمبر ون بیٹر کی پوزیشن برقرار رکھی ہے جبکہ بابر اعظم ون ڈے میں بھی نمبر ون بیٹر ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی ہے۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم سب سے طویل عرصے تک نمبر ون ٹی ٹوئنٹی بیٹر بن گئے، بابر اعظم نے بھارت کے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی بیٹرز میں ایشان کشن کی 2 درجے تنزلی ہوئی ہے، وہ پانچویں سے ساتویں نمبر پر چلے گئے۔

آسٹریلوی کپتان ایرن فنچ چھٹے سے پانچویں نمبر پر آگئے جبکہ نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے ساتویں سے چھٹے نمبر پر پہنچ گئے۔