ہم نے آئی ایم ایف کے دباؤ کے باوجود مہنگائی نہیں کی: عمران خان

June 29, 2022

فائل فوٹو

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے آئی ایم ایف کے دباؤ کے باوجود مہنگائی نہیں کی۔

اپنے ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت آئی ایم ایف کے پیر پکڑ کر کہہ رہی ہے کہ قرض دے دو جتنا کہو گے مہنگائی کردیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ امریکا موجودہ حکمرانوں کو اپنی غلامی کے لیے پاکستان میں برسر اقتدار لایا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ان لوگوں نے آتے ہی اپنے کرپشن کے کیسز ختم کروادیئے کیونکہ کوئی چور اپنا احتساب نہیں کرسکتا۔