ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد ذہنی دباؤ محسوس ہوتا ہے، نسیم شاہ

June 29, 2022

فوٹو: فائل

نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے پاکستان ٹیم سے ڈراپ ہونے کے معاملے پر کہا ہے کہٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد ذہنی طور پر دباؤ محسوس ہوتا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں نسیم شاہ نے ٹیم سے ڈراپ ہونے اور پھر واپسی کے درمیان کی کیفیت کے بارے میں بتایا۔

فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ جب کوئی پروفیشنل کرکٹ کھیلنا شروع کرتا ہے تو ہمیشہ یہی خواب ہوتا ہے کہ ملک کے لیے کھیلنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد بہت محنت کرنا پڑتی ہے۔ ڈراپ ہونے کے بعد ذہنی طور پر دباؤ بھی محسوس ہوتا ہے۔

نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ گِر کر اٹھنے کے بعد کارکردگی میں مزید بہتری آتی ہے، مشکل میں خود کو اٹھانا صرف اپنے اوپر منحصر ہوتا ہے۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ مشکل وقت میں کبھی کبھی ٹریننگ میں بھی دل نہیں لگتا، مشکل وقت میں خود کو حوصلہ دینا پڑتا ہے۔

ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ دورہ سری لنکا میں اچھی پرفارمنس دینے کے لیے پُرامید ہوں۔