بھارت: درزی کے قتل کے بعد سخت کشیدگی، راجستھان بھر میں ہائی الرٹ

June 29, 2022

بھارتی ریاست راجستھان کے شہر اودے پور میں مقامی درزی کے قتل کے بعد شدید کشیدگی کے باعث ریاست بھر میں ہائی الرٹ کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اودے پور اور دیگر علاقوں میں چار یا اس سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر ایک ماہ کی پابندی لگا دی گئی ہے۔

جبکہ مذہبی بنیاد پر فسادات کے خدشے پر شہر میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر کے اودے پور اور ریاست کے دیگر علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل کر دی گئی ہیں۔

گذشتہ روز دو افراد نے درزی کو قتل کر کے واقعے کی وڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی، واقعے کے بعد پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔

بھارتی وزارت داخلہ نے قتل کی تحقیقات کی ذمہ داری انسداد دہشت گردی ایجنسی این آئی اے کو دے دی ہے۔