برطانیہ کی امیر ترین روسی شخصیت پر پابندی

June 29, 2022

برطانیہ نے روس کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کردیا۔ پابندیوں کی فہرست میں مزید 13 انفرادی شخصیات اور اداروں کو شامل کیا گیا ہے۔

لندن سے خبر ایجنسی کے مطابق روس کے امیر ترین شخص ولادیمیر پوتینین بھی پابندی کی فہرست میں شامل ہیں۔

فہرست میں پیوٹن کی کزن اور کوئلہ نکالنے کی کمپنی کی صدر اینا تسیویلیوا کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے مغربی ملکوں کی روس کےخلاف پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔